حقیقی ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ کا شکار بنے جہاز کی باقیات دریافت
Web Desk
6 June 2026
ناساؤ/لندن: برطانوی غوطہ خوروں نے بہاماس کے سمندر کی تہہ سے ایک انتہائی سنسنی خیز اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لگ بھگ 300 برس قبل حقیقی ‘پائریٹس آف دی کیریبیئن’ (سمندری قزاقوں) کے حملوں کے نتیجے میں غرق ہونے والے بحری جہازوں کے ملبے دریافت کر لیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بحری جہاز تاریخ کے خطرناک ترین اور سفاک قزاقوں ‘بلیک بیئرڈ’ اور ‘کیلیکو جیک ریکھم’ کے حملوں کی وجہ سے سمندر برد ہوئے تھے، جنہوں نے 1690 کی دہائی سے لے کر 1720 کی دہائی تک کیریبیئن کے سمندروں پر بے تاج راج کیا تھا۔
اپنی نوعیت کی اس پہلی اور منفرد سمندری مہم کے دوران بہاماس بے کی تہہ سے جہازوں کی چھ ناقابلِ یقین باقیات سامنے آئی ہیں دریافت ہونے والے ملبوں میں سے تین بحری جہازوں کا تعلق براہِ راست ’قزاقوں کے سنہرے دور‘ سے پایا گیا ہے۔یہ وہ دور تھا جب یہ قزاق تجارتی اور مال بردار جہازوں پر اچانک حملہ کرتے، ان کا قیمتی سامان لوٹتے اور پھر ثبوت مٹانے کے لیے جہازوں کو آگ لگا کر سمندر کی تہہ میں غرق کر دیتے تھے۔
دریافت ہونے والے ملبے میں سے سب سے اہم سراغ مشہور قزاق بادشاہ ہنری ایوری کے ایک بڑے حملے سے ملتا ہے۔ تاریخ کے مطابق ہنری ایوری نے ایک بڑے مال بردار جہاز سے سونا اور چاندی لوٹنے کے بعد اسے ناساؤ کے ساحل کے قریب آگ لگا کر ڈبو دیا تھا۔
اسی طرح ہنری ایوری کے زیرِ استعمال ’فینسی‘ نامی 46 توپوں والے جہاز کی لوٹ مار کو دنیا کی سب سے بڑی سمندری ڈکیتی شمار کیا جاتا ہے۔ اس نے ایک جہاز سے ہیرے، سونا اور نیلم پر مشتمل وہ تاریخی خزانہ لوٹا تھا جس کی مالیت آج کے حساب سے تقریباً 8 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی کرنسی میں 3 ارب 15 کروڑ روپے سے زیادہ) بنتی ہے۔
برطانوی سمندری ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر شان کنگزلی اور بہاماس کے ڈاکٹر مائیکل پیٹمین کی سربراہی میں کام کرنے والی مشترکہ تحقیقی ٹیم کا قوی خیال ہے کہ شاید انہیں اسی تاریخی جہاز کے جلے ہوئے بقایاجات مل چکے ہیں۔ یہ جلے ہوئے ملبے نیو پروویڈنس جزیرے پر واقع قزاقوں کے اُس دور کے مشہور ٹھکانے ‘ناساؤ’ کے اطراف سمندر کی تہہ میں بکھرے ہوئے پائے گئے ہیں۔
مہم جو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لیبارٹری ٹیسٹ اور مینوئل شواہد کے بعد یہ دریافت سو فیصد درست ثابت ہوتی ہے، تو یہ دنیا بھر میں قزاقوں کی تاریخ کی اب تک کی سب سے سنسنی خیز اور بڑی دریافت ہوگی، کیونکہ اس کا تعلق اُس افسانوی خزانے سے ہے جس نے ہنری ایوری کو رہتی دنیا تک تاریخ کا امیر اور مشہور ترین قزاق بنا دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026