ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
Web Desk
26 June 2026
ایران کے بااثر عسکری ادارے ‘خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر’ نے اسرائیل اور امریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی طیاروں نے ایران پر حملے یا کسی بھی کارروائی کے لیے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کی، تو اسے ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعے کے روز جاری کیے گئے ایک اہم بیان میں عسکری قیادت نے واضح کیا کہ پڑوسی ممالک کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی اسرائیلی فوجی سرگرمی ایک انتہائی خطرناک اقدام ہے، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر امریکا اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں کو روکنے یا ان پر مؤثر کنٹرول قائم کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو ایران اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے کسی بھی قدم یا خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے زور دیا کہ ایسے کسی بھی خطرناک اقدام کا بھرپور اور مناسب جواب دینا ایران اپنا جائز اور قانونی حق سمجھتا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کے دوران ایران کا یہ سخت بیان پڑوسی ممالک کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود اسرائیل کو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے باز رہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026