جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان
Web Desk
26 June 2026
جاپان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور انسانی بحران سے شدید متاثرہ ممالک ایران، لبنان اور فلسطین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ امدادی رقم براہِ راست حکومتوں کو دینے کے بجائے اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) سمیت دیگر عالمی فلاحی تنظیموں کے ذریعے متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔ اس امداد کا بنیادی مقصد صحت، طبی سہولیات، خوراک، صاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس ہنگامی گرانٹ کے علاوہ جاپان نے اپنے مقامی امدادی نیٹ ورک ’’جاپان پلیٹ فارم‘‘ کو بھی 6 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ جاپانی ین) فراہم کیے ہیں۔ اس رقم کے ذریعے جاپانی این جی اوز لبنان میں موجود پناہ گزینوں میں راشن اور روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا تقسیم کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026