LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
الجزائر میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک، درجنوں زخمی جعلی اے آئی سرمایہ کاری سکیم، عارف حبیب گروپ کا سٹاک ایکسچینج کو انتباہی خط پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت

کیلے جیسی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روک لیا، سوشل میڈیا پر ہلچل

Web Desk

25 June 2026

مونٹانا: امریکی ریاست مونٹانا کی ہائی وے پٹرول نے انٹر اسٹیٹ 90 پر ایک انتہائی غیر معمولی اور دلچسپ ٹریفک اسٹاپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جہاں پولیس اہلکاروں نے ایک ایسی گاڑی کو چیکنگ کے لیے روکا جو ہوبہو ایک بڑے کیلے کی شکل میں تیار کی گئی تھی۔ بِلنگز شہر کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں ’بِگ بنانا کار‘ نامی یہ منفرد گاڑی سڑک کے کنارے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ہائی وے پٹرول نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں لکھا کہ انہوں نے اب تک تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والی کئی عجیب گاڑیاں روکی ہیں، لیکن یہ واقعی سب سے الگ اور ’دلکش‘ تھی؛ تاہم ٹریفک قوانین سب کے لیے برابر ہیں، چاہے گاڑی کوئی پھل ہی کیوں نہ ہو۔ دوسری جانب گاڑی کے مالک اور اسے بنانے والے ڈرائیور اسٹیو بریتھ ویٹ نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ اس طرح کی پولیس چیکنگ کے عادی ہو چکے ہیں اور اپنی منفرد ساخت کی وجہ سے وہ ابتدائی آٹھ نو سالوں میں امریکہ کے سب سے زیادہ روکے جانے والے ڈرائیور رہ چکے ہیں۔