حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
Web Desk
26 June 2026
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور تنظیم اپنی مزاحمت جاری رکھے گی۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کا صبر اور تحمل ہرگز کمزوری نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی تزویراتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، کیونکہ میدانِ جنگ میں ثابت قدمی ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دریائے لیطانی کے شمال میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے مطالبات قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں اور جب تک اسرائیل لبنانی علاقوں پر قابض ہے، ہتھیار ڈالنے کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا بنیادی مقصد حزب اللہ کا خاتمہ تھا لیکن تل ابیب اپنے اس ہدف میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکام آدھی آبادی (حزب اللہ کے حامیوں) کو خود سے دور کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اگر لبنانی حکومت ملکی خودمختاری کے راستے پر چلی تو حزب اللہ ریاست کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنا بند کریں۔ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ عبوری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ یہ معاہدہ دراصل واشنگٹن اور اسرائیل کی شکست کا باقاعدہ اعلان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی اندرونی مضبوطی، معاشی و عسکری استقامت اور اصولی موقف کے باعث ہی امریکا کے ساتھ اس مفاہمت کی یادداشت تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026