LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت

Web Desk

26 June 2026

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع معروف اسلامی مرکز ‘الخوئی سینٹر’ میں یومِ عاشور کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا، جس میں نیویارک سٹی کی ممتاز سیاسی و عوامی شخصیت ظہران ممدانی نے خصوصی شرکت کی۔ ظہران ممدانی آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک مجلس میں موجود رہے، عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 محرم الحرام کا دن ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے لازوال عزم اور اصولوں کی یاد دلاتا ہے؛ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف ایک ایسی بنیادی قدر ہے جس کے حصول اور تحفظ کے لیے ہمیشہ ڈٹ کر لڑنا چاہیے۔ ظہران ممدانی نے سوشل میڈیا پر عاشورہ کی مجلس میں اپنی شرکت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغامِ حسینیؑ کو بھی اجاگر کیا۔