LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا

Web Desk

26 June 2026

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ایک جدید حفاظتی فیچر متعارف کرایا ہے، جو نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کی حقیقت چیٹ کھولنے سے پہلے ہی آشکار کر دے گا۔میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ اب کسی بھی انجان نمبر سے چیٹ شروع ہونے سے قبل ہی صارف کو ایک اہم انتباہ (وارننگ) جاری کرے گی۔ اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ اور مالیاتی گھپلے کرنے والوں سے ہوشیار کرنا ہے، تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع رابطے پر فوری ردعمل دینے کے بجائے پہلے سوچ بچار کر سکیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ اہم اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (iOS) دونوں پلیٹ فارمز کے لیے بیک وقت جاری کی جا رہی ہے۔کمپنی کے حکام نے واضح کیا کہ یہ نیا فیچر صارف کو بتائے گا کہ متعلقہ نمبر کس ملک میں رجسٹرڈ ہے، کیا اسے کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کرنا مناسب ہے اور کیا دونوں افراد پہلے سے کسی مشترکہ گروپ میں شامل ہیں یا نہیں۔ اس سکیورٹی سسٹم کے ذریعے چیٹ کھولنے سے پہلے ملنے والی معلومات سے صارف خود یہ فیصلہ کر سکے گا کہ آیا اسے پیغام کا جواب دینا ہے، یا اس نمبر کو بلاک اور رپورٹ کرنا ہے۔

اس فیچر کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام عمل کے دوران میسج بھیجنے والے شخص کو کسی قسم کی اطلاع نہیں ملے گی، جس سے صارف کی پرائیویسی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ آن لائن سکیمرز اکثر خود کو قریبی واقف کار ظاہر کر کے نیا نمبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ معصوم صارفین کو دھوکا دیتے ہیں۔ اب واٹس ایپ کا یہ نیا سکیورٹی فیچر خاص طور پر دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ نمبرز کی فوری نشاندہی کرے گا، جس سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے آن لائن فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔