این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
Web Desk
26 June 2026
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور طوفانی بارشوں کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے اضلاع ملتان، لاہور، میانوالی، سیالکوٹ، ڈی جی خان اور رحیم یار خان سمیت متعدد علاقوں، اور خیبرپختونخوا کے پشاور، سوات، ایبٹ آباد، بنوں اور وزیرستان جیسے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ اسی طرح سندھ کے ساحلی و اندرونی اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بادل گرجنے اور برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بھی اس موسمی سسٹم کی زد میں رہیں گے۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ متوقع تیز بارشوں اور گرج چمک کے باعث شاہراہوں پر شدید پھسلن اور حدِ نگاہ (Visibility) متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام اور کمزور انفراسٹرکچر (کچے مکانات، سائن بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مینوفیکچررز، ضلعی انتظامیہ اور ہنگامی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے عام شہریوں اور مسافروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026
موٹروے ایم 5 پر لیموں سے بھرا مزدا الٹ گیا، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
26 June 2026
عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
26 June 2026
مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی
26 June 2026