نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
Web Desk
24 July 2026
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نوزائیدہ بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے انسانی اعضا کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 334 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں ڈیوٹی پر موجود نرس نیلم صدیق کو نامزد کیا گیا ہے۔
ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر متاثرہ والد قیصر محمود کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور تب سے وہ نرسری میں زیرِ علاج تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ جب اس متعلق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے پوچھ گچھ کی تو بتایا گیا کہ انگوٹھا نرس نیلم صدیق سے غلطی سے کٹا ہے۔
والد کا موقف ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی اور صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی لیکن تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی انتظامی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے بعد انہوں نے انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست اور مقدمے کے بعد قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی اور چھان بین شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا اس معاملے پر باضابطہ موقف آنا باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026
سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید
18 August 2026
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
18 August 2026
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026
پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
18 August 2026
مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
18 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
18 August 2026