LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند بجلی اور گیس کے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر، عبور نہیں کیا جا سکتا: امام حرم شیخ السدیس گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

Web Desk

18 August 2026

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، اطلاعاتی جنگ (انفارمیشن وارفیئر) اور سوشل میڈیا کے درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سمر انٹرن شپ 2026 میں ملک بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ اس خصوصی سیشن میں طلبہ نے ملکی سلامتی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے انتہائی مدلل اور مفصل جوابات دیے۔

نشست کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام شرکا سے انفرادی ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیا اور انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات میں شدید جوش و خروش دیکھا گیا اور انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے۔

انٹرن شپ کے شرکا نے اس نشست کو انتہائی معلوماتی قرار دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے دیے گئے وقت اور حوصلہ افزائی کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور اس سیشن کی بھرپور سراہنا کی۔