جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
Web Desk
18 August 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ پری الرٹ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ کسی بھی ناگوار اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 11 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بارش کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کی شدت کے باعث مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے واسا (WASA) کی ٹیموں نے فوری طور پر ڈی واٹرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور بھاری مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا یہ چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
10 October 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026