مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
Web Desk
18 August 2026
لاہور ہائیکورٹ نے 1,200 کلو گرام مردہ مرغیاں فروخت کرنے کے سنگین مقدمے میں نامزد ملزم تنویر مسیح کی درخواستِ ضمانت ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے کی۔
سماعت کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وکیل عمران عارف رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم کی ضمانت کی شدید مخالفت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “یہ ایک منظم مافیا ہے جو معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ پولیس ایسے ظالم عناصر کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور کیسز میں بروقت تفتیش مکمل نہیں کرتی، جس کا براہِ راست فائدہ ملزمان کو ملتا ہے۔”
فاضل جج نے مزید کہا کہ ایسے سنگین اور گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو کسی بھی قسم کا ریلیف دے کر معاشرے کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تفتیشی افسران کی یہ آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر تفتیش مکمل کریں۔
ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 8 ماہ قبل چھاپہ مار کر تنویر مسیح کو گرفتار کیا تھا، تاہم تھانہ بلوچنی (فیصل آباد) کی پولیس نے ابھی تک کیس کی تفتیش مکمل نہیں کی، لہٰذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ تاہم عدالت نے تمام دلائل کا جائزہ لینے کے بعد درخواستِ ضمانت کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
9 October 2026
انمول پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں پیش رفت
9 October 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب
9 October 2026
بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری
9 October 2026
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
9 October 2026
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری
9 October 2026
ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ
9 October 2026
علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی
9 October 2026