بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی، انتظامیہ اور وائلڈ لائف کے لیے بڑا چیلنج
Web Desk
4 January 2026
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں داخل ہونے والا تیندوا یونیورسٹی انتظامیہ اور وائلڈ لائف حکام کے لیے امتحان بن گیا ہے۔ تیندوا 24 دسمبر کو یونیورسٹی کی حدود میں داخل ہوا تھا تاہم 10 روز گزر جانے کے باوجود وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اسے قابو میں لانے میں ناکام رہا ہے۔
حکام کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف مقامات سے تیندوے کی موجودگی کے مزید شواہد بھی موصول ہوئے ہیں جس کے بعد سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں خصوصی ٹریپر نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ تیندوے کو محفوظ طریقے سے پکڑا جا سکے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے طلبہ کے لیے متبادل محفوظ راستوں کی بھی نشاندہی کر دی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
تیندوے کی تلاش کے لیے وائلڈ لائف، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے تحت ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تیندوے کو بحفاظت قابو میں نہیں کر لیا جاتا، طلبہ اور عملے کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026
سورینج حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے رپورٹ طلب کر لی
31 July 2026
منشیات ڈیلر انمول پنکی کیخلاف درج مقدمے سے قتل کی دفعات ختم
31 July 2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
31 July 2026