علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
Web Desk
30 July 2026
سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر علیم خان میں غیرت اور ‘سیلف ریسپیکٹ’ نامی کوئی چیز موجود ہے تو انہیں محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے فوری استعفیٰ دے کر حکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کرنا چاہئے۔
صارف نے راوی کنارے متاثر ہونے والے شہریوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے ساتھ زبردستی کی گئی اور نقصان پہنچایا گیا، وہ گزشتہ سال سے سراپا احتجاج ہیں اور رو رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس قریب ہے اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ علیم خان کا بیان صرف ایک ‘بھڑک’ ہے یا وہ واقعی استعفیٰ دے کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ساتھ راوی کنارے متاثرین کے ساتھ بھی عملی محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کیونکہ کبھی کبھار سیاست میں اخلاقیات اور شرم و حیا کا مظاہرہ بھی ضروری ہوتا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026
بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل
30 July 2026