منشیات ڈیلر انمول پنکی کیخلاف درج مقدمے سے قتل کی دفعات ختم
Web Desk
31 July 2026
کراچی کے علاقے بغدادی کے تھانے میں منشیات ڈیلر ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کے مقدمے میں پولیس نے حتمی چالان پیش کرتے ہوئے قتل کی بنیادی دفعہ ختم کر کے ‘قتل بالسبب’ کی دفعہ شامل کر دی ہے۔ پولیس چالان کے مطابق کیمیکل رپورٹ میں متوفی کی موت نشے کی زیادتی سے ظاہر ہوئی ہے، تاہم لاش کی شناخت اور ڈی این اے سیمپل کے بغیر براہِ راست ملزمہ سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب، پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چالان میں ‘قتل بالسبب’ کے بنیادی قانون عناصر اور شواہد غائب ہیں، کیونکہ میڈیکو لیگل افسر نے پوسٹ مارٹم کو نیگیٹو آٹوپسی قرار دیا ہے اور متوفی کے معدے سے زہر یا منشیات کا ثبوت نہیں ملا۔ عدمِ شواہد اور تفتیشی نقائص کی بناء پر پراسیکیوشن نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 344 کے تحت مقدمہ التوا میں رکھتے ہوئے داخلِ دفتر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026
سورینج حادثہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے رپورٹ طلب کر لی
31 July 2026
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
31 July 2026
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026