کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
Web Desk
31 July 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ 4 اسٹار جنرل سید عامر رضا کو اعلیٰ عسکری خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف جنرل اسٹاف، ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت کے حامل لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔ وزیراعظم نے جنرل سید عامر رضا کو ترقی پانے اور نئی اسٹریٹجک ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی پیشہورانہ خدمات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
31 July 2026
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع
31 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026