دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
Web Desk
31 July 2026
پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں جن میں چناب، جہلم، راوی اور ستلج شامل ہیں، میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تا ہم دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر 2,63,000 کیوسک اور چشمہ پر 2,94,000 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر آباد نالہ پلکھو میں 3,600 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے جبکہ نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 5 اگست 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث بالائی کیچمنٹس میں بارشوں سے مشرقی دریاؤں اور نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاکڑ اور سیف انور جپہ نے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ، جبکہ مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو ندی نالوں کی سیر و تفریح سے گریز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
31 July 2026
مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا
31 July 2026
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
31 July 2026
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
31 July 2026
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو
31 July 2026
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع
31 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
31 July 2026
قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
31 July 2026