پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ
Web Desk
31 July 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کویت میں قائم اور امریکی افواج کے زیرِ استعمال علی السالم ایئربیس پر بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایئربیس میں موجود ڈرون ہینگرز کے علاوہ فوجی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ایندھن ذخیرہ کرنے کی اہم تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کویتی عوام سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ جوابی اور دفاعی اقدامات اس وقت تک مسلسل جاری رہیں گے جب تک مشرقِ وسطیٰ کے خطے سے غاصب اور لوٹ مار کرنے والی امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں ہو جاتا۔ ایرانی فورسز نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکی فوجی موجودگی اور کارروائیوں کے خلاف ان کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل
30 July 2026
امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں
30 July 2026
سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
30 July 2026
ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال
30 July 2026
بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی
30 July 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
30 July 2026
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل
30 July 2026
بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل
30 July 2026