LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال

مریم نواز نے 5 روز میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا

Web Desk

31 July 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ‘پنجاب صاف پانی اتھارٹی’ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 5 روز کے اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ‘ستھرا پنجاب’ کی طرز پر اتھارٹی کو جدید خطوط پر اپ گریڈ اور ری سٹرکچر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت بین الاقوامی (جاپانی اور چینی) ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ اور انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے کے 5,734 واٹر فلٹریشن اور آر او (RO) پلانٹس کی مرمت، نگہداشت اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ہر پلانٹ پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام اور فون نمبر درج ہو گا۔ مزید برآں، دور دراز علاقوں کے لیے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے روزانہ 2,400 سے زائد خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔