LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو

Web Desk

31 July 2026

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کی ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کے شاندار اور کامیاب انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضٰی اور ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور سخت حالات میں 44 میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے منعقد کروانے پر چیئرمین پی سی بی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل 11 نے ٹی وی، اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا پر ویورشپ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ مزید برآں، آنے والے سیزن کی ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگ اور ریٹینشنز کے فیصلے کے لیے جلد ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، جبکہ لیگ اور تمام 8 فرنچائزز کے باہمی اشتراک سے آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم بھی لانچ کیا جائے گا۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اگلا اہم اجلاس اگست 2026 کے آخری ہفتے میں ہو گا۔