قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے
Web Desk
31 July 2026
بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ اور مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی کے بمبئی بازار میں پیدا ہوئیں اور 1919 میں کلکتہ یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجری کی ڈگری حاصل کر کے پیشہورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 1929 سے قائد اعظم کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر انہوں نے برصغیر کی مسلمان خواتین کو بیدار کیا اور قیامِ پاکستان کے بعد ‘ویمنز ریلیف کمیٹی’ کی بنیاد رکھ کر مہاجرین کی آباد کاری اور ملک کی تعمیرِ نو میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 1960 کی دہائی میں بھی وہ جمہوریت کی بحالی کی مضبوط آواز بن کر ابھریں۔ قوم تحریکِ آزادی اور جمہوری جدوجہد میں ان کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل
1 August 2026
پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن
1 August 2026
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
1 August 2026
امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف
1 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت
1 August 2026
کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری
1 August 2026
سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں
1 August 2026
ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا
1 August 2026