کبوتر راستہ کیسے نہیں بھولتے؟ سائنسی تحقیق نے حیران کن راز سے پردہ اٹھا دیا
Web Desk
28 January 2026
کبوتروں کو دنیا کے بہترین نیویگیٹرز میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ ہزاروں کلومیٹر دور ہونے کے باوجود کبھی راستہ نہیں بھولتے۔ اگر انہیں کسی نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا جائے تو بھی یہ بالکل اپنے گھر یا مقررہ منزل تک واپس پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قدیم زمانے میں کبوتروں کو اسی خوبی کی وجہ سے پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن سائنسدانوں ہمیشہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ کبوتر اتنی دوری کے باوجود راستہ کیسے تلاش کرتے ہیں۔
جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے کبوتروں کے دماغ کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ تحقیق کے دوران زمین کے مقناطیسی میدان جیسا ایک مصنوعی فیلڈ تیار کیا گیا اور کبوتروں کو اس ماحول میں رکھا گیا۔ نتائج حیران کن تھے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ کبوتر کے دماغ کے وہ حصے جو سمت اور راستہ تلاش کرنے کے ذمہ دار ہیں، اندرونی کان سے جڑے ہوئے ہیں۔ اندرونی کان میں موجود نہایت باریک ننھے بال زمین کے مقناطیسی میدان کی لہروں سے متحرک ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں برقی سگنلز پیدا ہوتے ہیں۔ یہ سگنلز کبوتروں کو یہ بتاتے ہیں کہ کس سمت میں پرواز کرنی ہے اور منزل کہاں واقع ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اصول آج کے جدید وائرلیس موبائل چارجرز میں بھی استعمال ہوتا ہے، جہاں مقناطیسی فیلڈ میں تبدیلی کے ذریعے برقی لہریں پیدا کر کے موبائل فون کو چارج کیا جاتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق فطرت میں موجود یہ نظام جدید ٹیکنالوجی کے لیے ایک متاثر کن مثال ہے اور قدرت کے راز آج بھی انسان کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026