وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
Web Desk
5 May 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کا احترام اور سفارت کاری نہایت ضروری ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے چار میزائلوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، جن کا ہدف ابوظہبی کی اہم تنصیبات تھیں۔ اس کشیدگی کے باعث دبئی اور شارجہ میں فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے
30 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے
30 August 2026
راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ
30 August 2026
اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی
30 August 2026
نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور
30 August 2026
روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن
30 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
30 August 2026
پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی
30 August 2026