چین: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 21 ہلاک، 61 زخمی
Web Desk
5 May 2026
چین کے صوبہ ہونان کے علاقے لیویانگ میں واقع آتش بازی کی ایک فیکٹری میں شدید دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی اور قریبی عمارتوں کی چھتیں اڑنے کے ساتھ ساتھ وہاں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پہاڑی علاقے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے اور مسلسل دھماکے ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ حکومت نے امدادی کاموں کے لیے 480 سے زائد کارکنوں اور ماہرین کو روانہ کر دیا ہے، جبکہ فیکٹری کے اطراف تین کلومیٹر تک کنٹرول زون قائم کر کے آبادی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے فیکٹری انتظامیہ کے بعض ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور صدر شی جن پنگ نے واقعے کے ذمہ داروں سے جواب طلبی اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026