LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی

Web Desk

5 May 2026

نیشنل ایڈز پروگرام کی بریفنگ کے مطابق، ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی کل تعداد 84 ہزار ہو گئی ہے، جن میں سے 61 ہزار شہریوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے، جبکہ باقی مریض طبی نظام سے غائب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور سنٹرز کی تعداد 49 سے بڑھا کر 97 کر دی گئی ہے۔ سال 2025 کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14,182 کیسز مثبت آئے۔ مینیجر کے مطابق، کیسز کا گراف فی الوقت مستحکم ہے اور اس میں کوئی اچانک اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں جہاں بھی ایڈز کا پھیلاؤ (outbreak) ہوا، اس کی بنیادی وجہ سرنجز کا غیر محفوظ استعمال تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈز کے کل 600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے صرف 200 مریض مقامی ہیں جبکہ باقی کا تعلق دیگر شہروں سے ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ملک میں اے آر ٹی (ART) سینٹرز کی تعداد بڑھانے پر وفاقی وزیر صحت کی کارکردگی کو سراہا۔ کمیٹی کی رکن عالیہ کامران نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عالمی ادارہ صحت (WHO) کے معیار کے مطابق سرنجز کا استعمال کیا جاتا تو اس مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکتا تھا۔

ایچ آئی وی ایڈز کے اعداد و شمار کا موازنہ (ٹیبل):

تفصیلات سال 2020 سال 2025
ٹیسٹنگ سنٹرز کی تعداد 49 97
کیے گئے ٹیسٹ (اسکریننگ) 37,944 3,74,126
مثبت آنے والے کیسز 6,910 14,182