LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ، مرکزی قیادت نے تاریخ کے تعین کا اختیار حافظ نعیم کو دے دیا نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام مولانا سے ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن پر اتفاق ہوا: بیرسٹر گوہر موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے پوزیشن کا اہم اجلاس: 27 ستمبر احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت، ملک گیر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے، تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز

سونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی

Web Desk

11 September 2026

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز غیر یقینی جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 56 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 4 ہزار 342 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

  • فی تولہ سونا: 5 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • فی 10 گرام سونا: 4 ہزار 801 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رحجان برقرار رہا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 2 ڈالر 53 سینٹس کی کمی سے 63 ڈالر 92 سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمتیں درج ذیل سطح پر پہنچ گئیں:

  • فی تولہ چاندی: 253 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 871 روپے ہو گئی۔

  • فی 10 گرام چاندی: 217 روپے گھٹ کر 5 ہزار 890 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔