پاکستانی بلیو اکانومی میں پیشرفت: سی فوڈز برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر
Web Desk
10 September 2026
پاکستان کی ‘بلیو اکانومی’ (Blue Economy) کے شعبے میں ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ملک کی سی فوڈ (سمندری خوراک) برآمدات مالی سال 2025-26 میں پہلی بار 500 ملین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 568 ملین ڈالر کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ وزارتِ بحری امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے دوران پاکستانی سی فوڈ برآمدات میں 38 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جو کہ مالی سال 2023-24 میں 406 ملین ڈالر تھیں۔
اس شعبے میں فروزن فش (منجمد مچھلی) پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی پروڈکٹ رہی جس سے 105 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی، جبکہ فروزن سکویڈ، کٹل فش، فش میل، جھینگے اور کیکڑے بھی اہم برآمدی مصنوعات میں شامل رہے۔ پاکستانی سی فوڈ اب چین، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک کامیابی سے پہنچ رہی ہے۔ وزارت کے مطابق برآمدی معیار، فوڈ سیفٹی اور یورپی یونین کی 2007ء کی پابندی کے بعد یورپی مارکیٹ میں بحال ہوتے ہوئے اعتماد نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ویلیو ایڈڈ سی فوڈ مصنوعات پر توجہ دے کر پاکستان اپنی برآمدات کو 3 ارب ڈالر تک لے جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: پروفیسر عارف ساقی اور بھتیجے پر تشدد، مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ گرفتار
10 September 2026
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد
10 September 2026
گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام
10 September 2026
سعودی عرب کی جانب سے ایران کو حوثی باغیوں کو لگام دینے کا پیغام
10 September 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بے قابو، مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
10 September 2026
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ہاؤسنگ فنانسنگ میں اہم پیش رفت، 351 ارب روپے کے قرضے منظور
10 September 2026
ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن قرار دے دیا
10 September 2026
برطانوی ادارے کا پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
10 September 2026