LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

پرائیویٹ حج سکیم: 7600 عازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی: ترجمان مذہبی امور

Web Desk

12 September 2026

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ’پاک حج ایپ‘ اور آن لائن حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 7 ہزار 600 عازمینِ حج اپنی بکنگ مکمل کر چکے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے جاری کردہ بیان کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 64 ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ 25 منظور شدہ اور منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے کی رقم موصول ہو چکی ہے۔

وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ شہری اپنی ترجیحات کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

ترجمان نے عوام الناس کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور تمام واجبات کی ادائیگی صرف اور صرف سرکاری ’پاک حج ایپ‘ اور حج پورٹل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کے دھوکے سے بچنے کے لیے پورٹل کے علاوہ کسی دوسرے فرد یا غیر متعلقہ کمپنی کو حج کے واجبات یا نقد رقم ہرگز جمع نہ کروائیں۔