ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، عاصم افتخار
Web Desk
11 March 2026
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی جانب سے مختلف ممالک پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ شہری علاقوں، تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے اور اس طرح کی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین اور روس کی جانب سے پیش کی گئی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ خطے میں حملے فوری طور پر بند ہوں گے جبکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو بھی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ جاری کشیدگی کے اثرات پورے خطے تک پھیل رہے ہیں اور پاکستان بھی اس سے متاثر ہو رہا ہے، جس میں توانائی کی فراہمی اور فضائی روابط میں رکاوٹیں شامل ہیں۔
پاکستان نے سلامتی کونسل میں مطالبہ کیا کہ تمام فریق فوری طور پر جنگ بندی کریں اور مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
18 July 2026
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026