LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ

ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

Web Desk

18 July 2026

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بھاری اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مال بردار گاڑیوں (گڈز ٹرانسپورٹ) کے کرایوں میں فوری طور پر 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے حکومت سے ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں اور ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہ ملنے کے باعث لوگ اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل میں 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے، ڈیزل 354 روپے 35 پیسے اور مٹی کا تیل 276 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس شعبے کے لیے فوری حکومتی ریلیف کو ناگزیر قرار دیا ہے۔