مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
Web Desk
18 July 2026
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حالیہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ’دہشت گردی کے سدباب کے لیے فوج کے کردار‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں پرویز مشرف کو باوردی صدر تسلیم کرانے کے لیے مولانا فضل الرحمان نے بھی ووٹ دیا تھا۔ ملک محمد احمد خان نے بانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی فوج کا سیاسی کردار اس وقت تک مکمل قابلِ قبول تھا جب تک اس کے ذریعے انہیں حکومت مل رہی تھی، جبکہ اپنے دورِ اقتدار میں انہوں نے نیب کا بے دریغ استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ان کے لیے انتہائی قابلِ احترام شخصیت ہیں، تاہم شہدا کے حوالے سے جوشِ خطابت میں شاید ان سے ایسے الفاظ ادا ہو گئے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ فوج کے سیاسی کردار پر تنقید اپنی جگہ، لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور ریاستی اداروں کی ان قربانیوں کا اعتراف وقت کی اہم ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی
19 August 2026
امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ
19 August 2026
سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
19 August 2026
سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم
19 August 2026
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
19 August 2026