LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا

پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

18 July 2026

پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول پر 80 روپے، ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے اعلان کے بعد ابتدائی 3 روز کے لیے قیمتوں میں بھاری اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 242 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 276 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے