نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
Web Desk
18 July 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے ایک یوٹیوب انٹرویو میں دیے گئے بیانات پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے پاک فوج، معرکۂ حق اور بھارت سے متعلق متعدد سنگین دعوے کیے، جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے سیاسی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ذاتی مفادات کے لیے سرخ لائن عبور کی ہے اور یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات قومی بیانیے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا یا پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیان پی ٹی آئی کے اس بیانیے کی اصلیت کو بھی بے نقاب کرتا ہے کہ یہ فوج ان کی ہے۔ واضح رہے کہ اس شدید ردعمل پر اب تک نورین نیازی یا پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026
سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت
20 August 2026
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
20 August 2026