ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
Web Desk
18 July 2026
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ اسٹروک کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پشاور، کوئٹہ، بہاولنگر، ڈی آئی خان اور جوہرآباد میں اصل درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم نمی کے باعث ان شہروں میں ہیٹ انڈیکس یعنی محسوس درجہ حرارت 54 ڈگری سے بھی زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح سرگودھا میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری جبکہ محسوس درجہ حرارت 52.8 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، اور گوجرانوالہ و کوٹ ادو میں بھی محسوس درجہ حرارت 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوکاڑہ میں ہیٹ انڈیکس 51.5 ڈگری، اٹک میں 49.8 ڈگری، اسلام آباد میں 49.2 ڈگری اور فیصل آباد میں 48.3 ڈگری محسوس کیا گیا۔ مزید برآں، سیالکوٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری اور نمی کا تناسب 58 فیصد رہا، جبکہ حیدرآباد میں محسوس درجہ حرارت 45.9 ڈگری اور کراچی میں 38.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس قدر زیادہ ہیٹ انڈیکس کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شدید خطرہ ہے، اس لیے عوام اور متعلقہ ادارے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
متعلقہ عنوانات
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026
سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت
20 August 2026
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو
20 August 2026
پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار
20 August 2026
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026