LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ

جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،

Web Desk

18 July 2026

کراچی سے موصول ہونے والی بریکنگ نیوز کے مطابق، حکومت نے کمرشل طیاروں کے استعمال میں آنے والے ایندھن ’جیٹ فیول‘ کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بھاری اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث جیٹ فیول مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد اب ایئرلائنز کی جانب سے ہوائی سفر کے کرایوں میں مزید اضافہ کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ محض دو ہفتوں کے قلیل سرمائے کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جس سے فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔