سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
Web Desk
18 July 2026
سوات کے سیاحتی علاقے کالام کی وادی مٹلتان میں ایک بڑا گلیشیئر پھٹ گیا، جس کی زد میں آکر 7 کوہ پیما شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، یہ کوہ پیما ‘چھوٹا کے ٹو’ کے بیس کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے نتیجے میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما شدید زخمی ہوئے، جنہیں ضلعی ایمرجنسی افسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر موقع پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آنے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے لاپتا کوہ پیما سید علی شاہ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026