LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان

نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال

Web Desk

18 July 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ انہوں نے نارووال کو ایک پسماندہ علاقے سے بدل کر علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں اب ملک کے مختلف حصوں سے طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ نارووال میڈیکل کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو محنت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نظام میں شفافیت برقرار رہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ حکومت “اڑان پاکستان” پروگرام کے تحت نوجوانوں کو معیاری تعلیم، روزگار اور ترقی کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی گہرا زور دیا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کا خاتمہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اور حکومت اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکنہ اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔