LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کی روح ہے، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ امریکا: نو دریافت شدہ قدیم باقیات امریکی تاریخ بدل سکتی ہیں امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے ترکیہ اور مصر نے ہم جنس پرست سیاحوں کے جہاز کو داخل ہونے سے روکدیا گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی ویتنام میں اسپیڈ بوٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئی؛ 15 بھارتی سیاح ہلاک روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے چین نے روکا؛ صدر زیلنسکی امریکا نے اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے اشتہاری ملزم کی شادی میں شرکت پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں کراچی میں 3 بچوں سمیت 27 افغان مہاجرین گرفتار سندھ میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

12 July 2026

بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ’شعبان‘ پوری قوت سے جاری ہے، جس کے دوران تازہ ترین فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے بعد ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان کا تعلق مبینہ طور پر ’فتنہ الہندوستان‘ سے بتایا گیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے جھنڈے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں مجموعی طور پر 93 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، جن میں اکیلے آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 57 ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی اس کامیابی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جب تک صوبے سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور امن کے دشمنوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔