LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر

Web Desk

12 July 2026

وینزویلا میں گزشتہ ماہ 24 جون کو یکے بعد دیگرے آنے والے دو طاقتور اور ہولناک زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 333 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہزاروں متاثرین اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور اب تک 315 لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے کے باعث 16 ہزار 470 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 6 ہزار 462 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا ہے، تاہم 17 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ زلزلوں کے باعث متعدد رہائشی عمارتیں، سڑکیں، پل اور مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے صدر نے اعلان کیا کہ حکومت آئندہ ہفتے سے بے گھر خاندانوں کو مستقل رہائش، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے خصوصی منصوبے پر عمل درآمد شروع کرے گی۔ واضح رہے کہ ان زلزلوں کو حالیہ برسوں میں وینزویلا کی تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دیا جا رہا ہے جس کے معاشی اور انسانی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔