امریکا نے اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب پہنچا دیے
Web Desk
12 July 2026
امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے دو بڑے ایٹمی طیارہ بردار بحری جہاز “یو ایس ایس ابراہم لنکن” اور “یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش” ایران کے قریبی پانیوں میں تعینات کر دیے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق، اس غیر معمولی فوجی نقل و حرکت کا مقصد خطے میں بحری سلامتی و تجارتی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ضرورت پڑنے پر ایران پر عسکری و سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔ بحری نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں امریکی کیریئر اسٹرائیک گروپس خلیجِ عمان پہنچ چکے ہیں، جہاں سے وہ عالمی تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ “آبنائے ہرمز” پر گہری نظر رکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے کے بیان کے بعد خلیجی پانیوں میں دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور میزائل حملوں کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے 20 سے زائد جنگی جہاز معمول کے مطابق کارروائیاں کر رہے ہیں، تاہم حکام نے ایران کی ممکنہ بحری ناکہ بندی سے متعلق آپریشنل سوالات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026