کراچی میں 3 بچوں سمیت 27 افغان مہاجرین گرفتار
Web Desk
12 July 2026
کراچی کے ضلع وسطی (ڈسٹرکٹ سینٹرل) میں پولیس نے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 3 بچوں سمیت 27 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق، نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 23 افغان شہریوں کو گرفتار کیا۔ اسی طرح، رضویہ سوسائٹی پولیس نے ایک افغان باشندے بخت محمد کو حراست میں لیا، جبکہ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افغان بچوں (قاسم، عزت اور عمر) کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افغان باشندوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کے اپنے وطن واپسی کے لیے قائم کیے گئے مخصوص کیمپ کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک
12 August 2026
ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
12 August 2026
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع
12 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
12 August 2026
سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
12 August 2026
ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، روسی نائب وزیر خارجہ کی خصوصی شرکت
12 August 2026