LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی

گوادر پورٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار بین الاقوامی جہازوں کو ایندھن کی فراہمی

Web Desk

12 July 2026

پاکستان کی بحری معیشت (بلیو اکانومی) کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گوادر پورٹ پر پہلی بار بین الاقوامی بحری جہاز کو مقامی سطح پر ایندھن فراہم کر دیا گیا ہے۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے عالمی توانائی کمپنی وائیٹول کے تعاون سے گوادر پورٹ پر پہلا کامیاب بنکرنگ آپریشن مکمل کیا، جس کے دوران متحدہ عرب امارات کے ایل این جی جہاز (ENUGU) کو 2 ہزار 500 میٹرک ٹن بین الاقوامی معیار کا ویری لو سلفر فیول آئل (VLSFO) فراہم کیا گیا۔ اس تاریخی آپریشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایندھن پاکستان کی مقامی ریفائنری “Cnergyico PK Limited” میں تیار کیا گیا ہے، جو ملکی پیداواری صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق، خطے میں جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے تناظر میں اس کامیابی سے گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی جہازوں کے لیے ایک محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد بنکرنگ ہب بن کر ابھری ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف بندرگاہی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔