نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش
Web Desk
12 July 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اروتھیشام آدم سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے جون 2026 میں امریکا اور ایران کے درمیان ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر دستخط کے باوجود کشیدگی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ تنازع کا دوبارہ بھڑکنا خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہے۔ اسحاق ڈار نے تمام فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب، مالدیپ کی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے انہیں مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی، جبکہ مالدیپ کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے تنازع میں پاکستان کے مثبت ثالثی کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026