امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
Web Desk
12 July 2026
دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم 15 جولائی کو ہونے والی اپنی 77 ویں سالگرہ منانے کے لیے اسکاٹ لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، یو اے ای کے نائب صدر اپنے نجی طیارے کے ذریعے انورنیس ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ 3 ہیلی کاپٹرز اور رینج روورز، مرسیڈیز اور سیکیورٹی گاڑیوں سمیت تقریباً 60 گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑے قافلے کے ساتھ اپنے نجی اسٹیٹ “انویرینیٹ اسٹیٹ” روانہ ہوئے۔ یہ تاریخی اسٹیٹ 63 ہزار ایکڑ پر محیط ہے جو اسکاٹ لینڈ کے خوبصورت پہاڑی علاقے لوخ ڈوئچ کے کنارے واقع ہے اور 3 ہیلی پیڈز، متعدد رہائشی عمارتوں اور مہمان خانوں پر مشتمل ہے۔ مقامی رہائشیوں نے علاقے میں اتنے بڑے شاہی و سکیورٹی قافلے کی آمد کو پہلی بار دیکھنے کا تجربہ قرار دیا۔ شیخ محمد بن راشد گزشتہ کئی دہائیوں سے گرمیوں کے موسم میں اسکاٹ لینڈ کی اس پسندیدہ رہائش گاہ کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ قدرتی حسن، شکار، گھڑسواری اور پرسکون ماحول میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ جدید دبئی کے معمار کے طور پر معروف شیخ محمد بن راشد کی قیادت میں برج خلیفہ اور امارات ایئرلائن جیسے دنیا کے چند بڑے اور تاریخی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات
15 August 2026
یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق
15 August 2026
ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ
15 August 2026
شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں شہادت اور شجاعت سکھائی: باقر قالیباف
15 August 2026
بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ
14 August 2026
کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر
14 August 2026
ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر
14 August 2026
آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی
14 August 2026