LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو ایس ایس ابراہم لنکن پر خراب حالات کی رپورٹس غلط ہیں، امریکی وزیر دفاع شیخوپورہ میں مقابلہ، لاہور میں اہلکاروں کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد مارے گئے، 4 زخمی یوم آزادی پر قائداعظم، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: اسحاق ڈار ہمارے بحری جہازوں پر قبضہ ہوا تو مناسب جواب دیں گے، روسی وزیر خارجہ ایران کے خلاف جنگ سے امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوششیں آزادی کا جشن: آسمان رنگ و نور سے روشن، شہر شہر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ حکومت اور منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پاگئے، ہڑتال ختم پاکستان ہمارا وطن، ہماری شناخت، امید اور خوابوں کی تعبیر ہے: شرجیل میمن پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشن آزادی مبارک: شہباز شریف حکومت کا قوم کو یوم آزادی پر تحفہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کی زد میں، اہلکاروں کو ہر وقت مسلح رہنے کی ہدایت ڈاکٹر ستیانجل پانڈے نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب، قومی اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ ایران کا امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس سے وابستہ 2 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ ایران نے مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش ابتدا میں ہی ناکام بنا دی، ابراہیم عزیزی

دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کی روح ہے، اس پر جارحیت ملک پر جارحیت ہوگی، مراد علی شاہ

Web Desk

12 July 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل یا منسوخ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، معاہداتی ذمہ داریوں اور سرحد پار دریاؤں کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی بندوبست نہیں جسے کسی بھی حکومت کی مرضی پر ختم کیا جا سکے، بلکہ یہ ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے جو دہائیوں کی علاقائی کشیدگی کے باوجود برقرار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی شہ رگ اور سندھ کی روح ہے اور پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوئی بھی کوشش ملک کے امن و استحکام اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کے لیے خطرہ ہے۔ مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نعرہ ”مرسوں مرسوں، سندھو نہ ڈیسوں“ ہر پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام سفارتی و قانونی راستے اختیار کرتے ہوئے اس معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائے، اور عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ پانی کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرے۔