جنوبی افریقہ میں 60 ہزار سال پرانے زہریلے تیر دریافت
Web Desk
26 January 2026
جنوبی افریقہ میں ماہرین نے دنیا کے قدیم ترین زہریلے تیروں کی شناخت کر لی ہے، جن کی عمر تقریباً 60 ہزار سال بتائی جا رہی ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ دریافت قدیم انسانوں کی شکار کی جدید تکنیکوں اور سائنسی فہم کی واضح مثال ہے۔
جنوبی افریقہ اور سویڈن کے سائنسدانوں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے پتھر کے زمانے سے تعلق رکھنے والے تیروں کی نوکوں پر زہریلے مادے کے آثار دریافت کیے ہیں۔ ان تیروں پر جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے پودے ’’جفبول‘‘ کے زہر کی کیمیائی باقیات موجود تھیں، جو اب تک دریافت ہونے والا دنیا کا قدیم ترین معلوم تیر زہر قرار دیا جا رہا ہے۔
محققین کے مطابق یہ تیروں کے نمونے کوازولو ناٹل کے علاقے میں واقع امہلاتوزانا چٹانی پناہ گاہ سے حاصل کیے گئے تھے۔ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس دور کے انسان نہ صرف زہریلے پودوں کی خصوصیات سے واقف تھے بلکہ انہیں شکار کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال بھی کرتے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت انسانی ذہانت، منصوبہ بندی اور ماحول سے مطابقت کی ایک شاندار مثال ہے، جو ابتدائی انسانی تہذیب کی سائنسی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026