شمالی کوریا کا امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام
Web Desk
4 August 2026
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے (KCNA) کی رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے بڑھتے ہوئے عسکری تعاون کو ایشیا پیسیفک خطے کے لیے “نیا سیکیورٹی بحران” قرار دیتے ہوئے شدید خبردار کیا ہے۔ عسکری تجزیہ کار کی تحریر میں امریکی قیادت میں انعقاد پذیر دنیا کی سب سے بڑی بحری مشق ‘رم پیک’ (RIMPAC) پر تنقید کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس میں 30 ہزار سے زائد اہلکاروں، 30 سے زائد جنگی جہازوں، 05 آبدوزوں اور تقریباً 190 طیاروں نے حصہ لیا، جسے شمالی کوریا نے “جارحیت کی پیشگی مشق” قرار دیا۔ پیانگ یانگ نے متنبہ کیا کہ وہ “نئی سطح کے خطرے کا جواب نئی سطح کی دفاعی صلاحیت” سے دے گا۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے 11 مغربی ممالک کی جانب سے عائد کردہ سائبر خطرات کے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے الٹا امریکا پر سائبر اسپیس کی عسکریت پسندی کا الزام عائد کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
4 August 2026
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
4 August 2026
آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ
4 August 2026
کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات
4 August 2026
روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 August 2026
لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ
4 August 2026
روس یوکرین جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، 24 گھنٹے میں 27 افراد ہلاک
4 August 2026
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026