LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

Web Desk

4 August 2026

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے پیشگی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے آرمی چیف کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی آپریشنل صلاحیتوں، خودکار نگرانی کے نظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے NDMA کی کاوشوں کو سراہا اور انسانی جانوں و قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مؤثر ادارہ جاتی رابطہ کاری کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قدرتی آفات کے دوران ریلیف، ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مکمل معاونت کے لیے الرٹ ہیں۔