LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ ایران کی ناکہ بندی کے دوران 44 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا: امریکی فوج ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ

فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر

Web Desk

4 August 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ موجودہ چیلنجز کے باوجود استعفیٰ نہیں دیں گے اور اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی فوجی دستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور ایران اپنی سرحدی حدود و خود مختاری کا دفاع ہر قیمت پر کرے گا، تاہم وہ جنگ کو وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔ دوسری جانب تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کا ذکر کیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق ایرانی صدر نے زور دیا کہ ملک میں ایسی مضبوط معاشرت اور یکجہتی قائم کرنے کی ضرورت ہے جو دشمن کو دراندازی، مداخلت یا آپس میں تقسیم پیدا کرنے کا کوئی موقع نہ فراہم کر سکے۔