LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری آبنائے ہرمز پر مثبت پیش رفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا: اسکاٹ بیسنٹ کویت میں دھماکوں اور عمان کے قریب کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات روسی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب، 2 برس میں شرح خواندگی 35 فیصد بڑھانے کا ہدف لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

نیب کی 2026 کی دوسری سہ ماہی میں 2.45 ٹریلین روپے ریکارڈ ریکوری

Web Desk

4 August 2026

قومی احتساب بیورو (NAB) نے سال 2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 02 ہزار 452 ارب روپے (2.45 ٹریلین روپے) کی ریکارڈ ریکوری کی ہے، جس سے سال 2026 کی پہلی ششماہی کی مجموعی ریکوری 05 ہزار 414 ارب روپے (5.41 ٹریلین روپے) کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں 10 لاکھ 78 ہزار 283 ایکڑ سے زائد قیمتی سرکاری زمین بھی واگزار کرائی گئی۔ صوبائی سطح پر نیب سکھر نے 08 لاکھ 53 ہزار 678 ایکڑ اراضی (01 ٹریلین روپے سے زائد مالیت)، نیب بلوچستان نے 02 لاکھ 09 ہزار 544 ایکڑ (604.64 ارب روپے)، نیب کراچی نے 11 ہزار 422 ایکڑ (467.11 ارب روپے)، نیب لاہور نے 01 ہزار 909 ایکڑ (288.29 ارب روپے)، نیب اسلام آباد نے 810 ایکڑ (66.63 ارب روپے) اور نیب ملتان نے 920 ایکڑ اراضی (02.76 ارب روپے مالیت) باالترتیب واگزار کرائی۔ نیب نے ہاؤسنگ اور مالیاتی فراڈ کے 24 ہزار 365 سے زائد متاثرین کو 42 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منتقل کیے جبکہ مارچ 2023 سے جون 2026 تک مجموعی طور پر 16 ہزار 938 ارب روپے (16.94 ٹریلین روپے) کی ریکوری کی جا چکی ہے۔ ادارہ اب کاغذی کارروائی سے پاک ای آفس اور مصنوعی ذہانت (AI) و مشین لرننگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکا ہے۔